نوٹ کے بدلہ ووٹ معاملہ میں آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو
کے خلاف قانونی کارروائی کی عرضی کو سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے قبول کرتے
ہوئے انہیں نوٹس جاری کی ۔وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی راما کرشنا ریڈی نے یہ عرضی داخل کی
اور
کہا کہ یہ معاملہ رشوت خوری کے خاتمہ کے قانون کے تحت آتا ہے ۔تلنگانہ کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں نوٹ کے بدلہ ووٹ معاملہ سامنے آیا
تھا جب نامزد رکن اسمبلی اسٹیفنسن کے گھر پہونچ کر تلنگانہ تلگودیشم کے رکن
اسمبلی ریونت ریڈی نے انہیں رشوت دی تھی